یورپ کوخطرناک ترین صورتحال کا سامنا ہے، نیٹو کمانڈر کا بیان

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) یورپ میں نیٹو کے کمانڈر نے لندن میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ اس وقت دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل ہے۔یورپ میں نیٹو کے کمانڈر کورٹیس اسکا پروٹی نے امریکی سینیٹ میں مسلح افواج سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ یورپ میں درپیش خطروں کی تعداد اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن کے حملے نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ یورپ کو خطرناک ترین صورت حال کا سامنا ہے جس میں ایک جانب شام سے یورپ پہنچنے والے دہشت گرد ہیں اور دوسری جانب داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے اندرونی طور پر پیدا کئے جانے والے خطرات ہیں۔واضح ر ہے کہ مغربی ممالک نے ہی، دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار فراہم اور ان کی مالی مدد کر کے مشرق وسطی کے ملکوں میں بحران و بدامنی پیدا کی ہے اور اب خود ان مغربی ممالک کو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :