امریکی سینیٹ میں انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کے بل کی منظوری

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکی سینیٹ نے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی اطلاعات اور معلومات کمپنیوں کو فروخت کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ امریکی سینیٹ نے وہ بل پاس کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی اطلاعات و معلومات کمپنیوں اور خریداروں کو فروخت کر دی جائیں۔

(جاری ہے)

اس بل کی حتمی منظوری کے بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت حاصل ہو جائے گی کہ وہ انٹرنیٹ ہیبیٹس سے متعلق ڈیٹا اور صارفین کی دیگر اطلاعات و معلومات کو ان کی اطلاع کے بغیر ہی کمپنیوں اور خریداروں کو فروخت کر سکیں۔

امریکا کی سابقہ حکومت کے دور میں ان قوانین کے مطابق کہ جنھیں منظوری تو ملی ہے مگر ابھی ان پرعمل نہیں ہوا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ صارفین کی اطلاعات کو فروخت کرنے سے پہلے ان سے اجازت لیں۔سینیٹ میں پاس ہونے والے اس تازہ بل کی ایوان نمائندگان سے بھی منظوری ضروری ہے اور اس کے بعد صدر ٹرمپ کے دستخط بھی ضروری ہیں جس کے بعد ہی اس کو قانون کی شکل میں نافذ کیا جا سکے گا

متعلقہ عنوان :