شام ، فرات ڈیم کے وسیع حصے پر امریکی اور فرانسیسی فوج کا کنٹرول

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکا اور فرانس کی فوج نے شام کے شہر الرقہ کے قریب دریائے فرات پر بنے ’فرات ڈیم‘ کے بیشتر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق امریکی اور فرانسیسی فورسز نے فرات ڈیم کے وسیع حصے پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کی معاونت سے جمعہ کو فورسز نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دریائے فرات پر بنے الطبقہ ڈیم کے بیشتر مقامات پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے بعض مقامات پر داعشی جنگجوؤں اور ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کے درمیان لڑائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :