نوزائیدہ عجیب الخلقت بچے کو اس کی ماں نے بھی اپنانے سے انکار کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مارچ 2017 23:58

نوزائیدہ  عجیب الخلقت بچے کو اس کی ماں  نے بھی اپنانے سے انکار کر دیا
ضلع کٹیہار، بھارت کی رہائشی چار بچوں کی ماں خالدہ بیگم نے ایک عجیب و غریب بچے کو جنم دیا ہے۔ہندو دیوتا ہنومان کا دوسرا جنم سمجھے جانے والے اس بچے کو اس کی ماں نے بھی اپنانے  سے انکار کر دیا ہے۔
مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بچہ harlequin ichthyosis بیماری میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اس کی جلد اور جسم کی بناؤٹ کافی خراب ہو گئی ہے۔ تاہم علامتوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بچہ ایک دوسری نایاب بیماری Anencephaly میں مبتلا ہے۔
اس بچے ، جس کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا، کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم کے کئی اعضا مکمل طور پر نہیں بنے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار اسے دیکھا تو اس کے خلائی مخلوق کے سے حلیے سے حیران رہ گئی تھی۔

نوزائیدہ  عجیب الخلقت بچے کو اس کی ماں  نے بھی اپنانے سے انکار کر دیا