سکول سے دیر ہونے پر باپ اپنے بیٹے کو ہیلی کاپٹر پر سکول چھوڑ آیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مارچ 2017 23:57

سکول سے دیر ہونے پر باپ  اپنے بیٹے کو ہیلی کاپٹر پر سکول چھوڑ آیا
سکول سے لیٹ ہونےپر ایک باپ اپنے ہیلی کاپٹر پر بیٹے کو سکول چھوڑ آیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے سابق وزیر، آندرے پالچسکی، کا بیٹا سکول سے لیٹ ہو گیا تو وہ اپنے  روبنسن آر 22 بیٹا  ہیلی کاپٹر میں بیٹے کو سکول چھوڑاآیا۔

(جاری ہے)


آندرے کا ہیلی کاپٹر جب یوکرین کے داالحکومت کیف کے ایک سکول کے گیٹ کے پاس اترا تو سب حیران رہ گئے۔ ساتھ سے گزرنے والوں نے ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
جب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے باپ پر کافی تنقید کی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹے کو سکول چھوڑ کر بیٹے کو بگاڑا ہے۔