پولیس نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ اور خالد مسعود کی تصویر جاری کر دی

حملے کے پیچھے ملزم کے مقاصد اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لندن پولیس نے بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر چاقو سے حملہ کرنے والے خالد مسعود کی تصویر جاری کردی، عوام سے ملزم کے بارے میں معلومات پولیس سے شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ملزم کے مقاصد اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، فی الحال ملزم کے کسی ساتھی کی موجودگی کے ثبوت نہیں ہیں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک گیارہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے، بدھ کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :