چیچنیا میں داعش کا روسی فوجی بیس پر حملہ ،6روسی فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں6حملہ آور بھی مارے گئے

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

گروزنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چیچنیا میں داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں 6 حملہ آوروں نے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

روسی نیشنل گارڈ کا حملے سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیس تک پہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈ نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا جہاں سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :