ناصر جمشید سے باز پرس،پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ناصر جمشید سے باز پرس کیلئے پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سہولت کاری میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ملزم ناصر جمشید سے باز پرس کیلیے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید سے حاصل ہونے والی ضروری معلومات ٹربیونل کے سامنے پیش کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب بھی نظروں میں تھے تاہم ان کو چارج شیٹ ثبوت ملنے پر ہی جاری کی گئی۔