Live Updates

لاہور کی سیٹیں جیتنے کا عمران خان کا دعویٰ دیوانے کی بڑ ہے،عمران خان آپ سے 2018 میں انشااللہ خیبر پختونخواہ بھی چھین لیں گے،خیبر پختونخواہ کے عوام عمران خان کے ہاتھوں دوبارہ ڈسے جانے کو تیار نہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور کی سیٹیں جیتنے کا عمران خان کا دعویٰ دیوانے کی بڑ ہے،عمران خان آپ سے 2018 میں انشااللہ خیبر پختونخواہ بھی چھین لیں گے،خیبر پختونخواہ کے عوام عمران خان کے ہاتھوں دوبارہ ڈسے جانے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں انشا اللہ اگلا الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے،لاہور کی سیٹیں جیتنے کا عمران خان کا دعویٰ دیوانے کی بڑ ہے، لاہور میں عمران خان کو شہباز شریف کی گڈ گورننس اور کارکردگی کا سامنا کرنا پڑ یگا، عمران خان آپ سے 2018 میں انشااللہ خیبر پختونخواہ بھی چھین لیں گے،خیبر پختونخواہ کے عوام عمران خان کے ہاتھوں دوبارہ ڈسے جانے کو تیار نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :