پبی جی ٹی روڈ پر زرباغ یوٹرن کے قریب کار موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 24 مارچ 2017 23:30

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پبی جی ٹی روڈ پر زرباغ یوٹرن کے قریب کار موٹر سائیکل پر چڑ دوڑی ایک شخص جاں بحق ہوگیا دو شدید زخمی ہوگئے ڈرائیور گرفتار پولیس نے کار قبضے میں لے لی اورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ ولد کچلول ساکن اکوڑہ خٹک نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر کمال ولد شیر زمان اور الطاف حسین ولد امجد خان ساکنان اکوڑہ خٹک کے ہمراہ پشاور سے اکوڑہ خٹک آرہے تھے پبی بازار سے نکلے تو زرباغ یوٹرن کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبر 31038کراچی جس کو تنویر مسیح ولد بشیر مسیح ساکن کامرہ کینٹ اٹک چلا رہا تھا۔

نے تیز رفتار ی کے عالم میںپیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کمال ولد شیر زمان جاںبحق ہوگیا۔ اور میں اور الطاف حسین زخمی ہوگئے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :