عوامی مفاد میں دو جوڈیشل افسران کی تقرری وتبادلے

جمعہ 24 مارچ 2017 23:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو جوڈیشل افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات سردار محمد ارشاد(ڈی اینڈ ایس جے،بی ایس۔

(جاری ہے)

21) کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام اللہ خان کو اول لذکر کی جگہ بحیثیت پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔