اسدقیصرکیخلاف تحقیقات محض ٹریلرہے پوری کہانی سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی فائلوں میں ہیں،،امیرحیدرہوتی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:30

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)اے این پی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحقیقات تو محض ٹریلرہے جس دن سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی فائلیں کھل گئیں تو عوام کو وزیراعلیٰ اوران کے ساتھیوں کی کرپشن کی حقیقت معلوم ہوجائے گی دوسروں پر الزام لگے تو کپتان فوراً تلاشی اور استعفیٰ کے مطالبات کرتے ہیں، الزامات سامنے آنے کے بعد اسد قیصر سے استعفیٰ کیوں طلب نہیں کیاجاتا ،حکومت کی ڈوریں بنی گالہ سے ہلائی جارہی ہے ، صوبے کی ترقی کا پہیہ رک گیاہے خزانے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کے ذہن بھی خالی ہیں ،2018اے این پی کا سال ہوگا وہ جمعہ کے روز حلقہ پی کے 23کے علاقہ جان آباد میں میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ عمران خان کے اصول نرالے ہیں پانامہ لیکس میں وزیراعظم پر مخض الزامات آئے تو عمران خان فوراًاستعفیٰ لینے اورتلاشی دینے پر اٹک گئے جبکہ اپنے سپیکر اسمبلی اسد قیصر کی باری آئی تو خاموشی اختیا رکرلی انہوںنے کہاکہ کپتان کے پاس سب فرشتے اوران کے تمام مخالفین چور اورکرپٹ ہیں لیکن عوام جان لیں کہ اسد قیصر کے خلاف کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تو مخص ٹریلر ہیں جس دن سابق ڈی احتساب کمیشن کی فائلیں کھلیں تو سب کو حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھی کتنے پانی میں ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ڈوریں بنی گالہ سے ہلائی جارہی ہیں پشاور زلمے ٹیم کو دعوت دی جب پرویز خان خٹک کی پیشی لگی تو پیچھے ہٹ گئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے خیبرپختون خوا کے عوام نالاں ہوچکے ہیں کیونکہ پختون قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی وعدہ پورانہیں کیاگیا اوراب پختون قوم مزید عمران خانی کے حق میں نہیں بلکہ وہ باچاخانی چاہتی ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وہ پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے مشن پر نکلے ہیں انہوںنے کہاکہ اے این پی پختون قوم کی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ہمارا مقصد اقتدار نہیں پختونوں کے حقوق کا حصول ہے انہوںنے کہاکہ پختون قوم بیدارہوچکی ہے باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے پختونوں کے باہمی اتفاق اور اتحاد کے لئے جو جدوجہد شروع کی تھی اب وہ تحریک رنگ لے آئی ہے نوجوان ہمارے دست وبازو بن چکے ہیں اوراب انہیں کوئی ورغلا نہیں سکتا انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں کامیابی اے این پی کی ہوگی اور تمام صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لے کر دم لیں گے انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں مرکز سے 110ارب بقایاجات وصول کئے صوبے کو نام کی شناخت دی گلی گلی اور قریہ قریہ ترقیاتی منصوبے جاری تھے مردان میں ہسپتالوں سکولوں ،سڑکوں کے ساتھ ساتھ مساجد اور عیدگاہوں کی خدمت کا سلسلہ جاری تھا موجودہ حکومت سے نئے منصوبے شروع کرنا تو درکنار پرانے منصوبے مکمل نہیںہورہے انہوںنے مزید کہاکہ پختون عوام نام نہاد تبدیلی والوں کی اصلیت جان چکے ہیں