بیڈمنٹن میچ، ایس ایس بی کلب نے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) لاڑکانہ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے محکمہ اسپورٹس سندھ کے تعاون سے شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن میچ ایس ایس بی کلب اور ماسٹرز کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد ایس ایس بی کلب کی ٹیم نے ماسٹرز کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی فاروق احمد شیخ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی عبدالنبی ساریو، میسیج گروپ کے سیکریٹری عبدالہادی بگٹی اور دیگر نے کامیابی حاصل کرنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد انعام اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔