مردم شماری سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) لاڑکانہ میں مردم شماری کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے سندھ ابڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے چانڈکا پل سے پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں قربان علی ابڑو، اللہ ڈنو ابڑو، غلام رسول ابڑو، محمد خان ابڑو، الطاف حسین ابڑو اور دیگر نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مردم شماری کے متعلق لاڑکانہ ضلع میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :