ْ تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویںکے سالانہ امتحانات 28 مارچ سے شروع ہوں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام سکھر ڈویژن میں نویں دسویںکے سالانہ امتحانات 28 مارچ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سکھر کے چیئر مین سید مجتبی شاہ کے مطابق دوران امتحانات نقل کی روک تھام کیلئے بور ڈکی جانب سے اضافی ٹیموں کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں تعاون کیلئے کہا گیا ہے، تاکہ کاپی کو ہر ممکن طور پرروکا جا سکے۔