محمد انور مہر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ، سیدجاوید علی شاہ ضلع سکھر کے صدر مقرر ہو گئے

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

․ سکھر۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) محمد انور مہر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ، سیدجاوید علی شاہ ضلع سکھر کے صدر مقرر ہو گئے ، پی پی پی زرائع کیمطابق پارٹی چیئر مین نے پی پی پی ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق سکھر ڈویژن کے صد رمحمد انور مہر، جنرل سیکریٹری سید بچل شاہ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالباری پتافی، ضلعی صدر سکھر سید جاوید علی شاہ ، ضلع جنرل سیکریٹری سید اویس شاہ ، انفارمیشن سیکریٹری لیاقت خالدی ، سکھر سٹی کیلئے صدر مشتاق احمد سرہیو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل انفارمیشن سیکریٹری چوہدری اظہر کو مقرر کیے گئے ہیں، ضلع گھوٹکی کیلئے صدرسیدعبداللطیف شاہ ، جنرل سیکریٹری اکرام اللہ دھاریجوانفارمیشن سیکریٹری رفیق منگی ، ضلع خیرپور کے لئے صدر سید ساجد بھابھن، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر، انفارمیشن سیکریٹری علی شیرمکوال مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :