ملی یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام 10 اپریل کو سیہون شریف میں امن کانفرنس منعقد ہوگی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام 10 اپریل کو سیہون شریف میں امن کانفرنس منعقد ہوگی ، جس میں تمام مسالک و مکتبہ فکر کے رہنماء و علمائے کرام شرکت و خطاب کریںگے۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مساجد و مدارس اور درگاہوں پر دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، سیہون شریف میں منعقدہ امن کانفرنس تمام مسالک و مکاتب فکر کے علمائے کرام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد و منظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے امت مسلمہ متحد ہے، کسی کو بھی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے ذریعے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :