ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے سکھر کے نجی ہوٹل میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی سکھر ضلع کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر سجاد گیلانی، ڈی ایچ او ہیلتھ آگا سمیع اللہ خان سمیت محکمہ صحت کے افسران و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میںہر سال پچاس ہزار افراد ٹی بی کی بیماری میں لقمہ اجل بن رہے ہیں، ملک میں ہر دس منٹوں میں ایک فرد موت کا شکار ہورہا ہے، انہوںنے کہا کہ ضلع سکھر میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 9088مریض رجسٹرڈ کیے گئے، انہوںنے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 13 تشخیصی مراکز ، 58 پرائیوٹ کلینکس اور6 پرائیویٹ لیبارٹریز قائم ہیں، انہوںنے کہا کہ 24 مار کو 130 برس قبل ڈٓاکٹر رابرٹس کاکس نے ٹی بی کے جراثیم دریافت کیے جس کے حوالے سے آج کا دن ٹی بی کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے، انہوںنے کہا کہ دنیا میںٹی بی کا مرض ایکبار پھر شدت اختیار کرتا جا رہا ہے پاکستان پانچویںنمبر پر ہے، یہ مرض ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہو سکتا ہے، بیماری میں75فیصد افراد15سی54 سال کی عمر کے ہوتے ہیں، جبکہ ٹی بی کی بیماری میں مبتلا50 فیصد خواتین بھی شامل ہیں، مذکورہ مرض کے بارے میں عوامی شعور کو پیدا کر کے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے، اس موقع پر کمیونٹی ہیلتھ آفیسر نعیم احمد مہر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔