مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس،عالمی اجتماع کے انتظامات کی رپورٹ پیش

عالمی اجتماع مسلم امہ اور عالم اسلام کو درپیش مسائل، انکے حل اور مظلوم طبقات کیلئے روشنی کی کرن ثابت ہو گا، صہیونی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جمعیت علماء کے اکابرین نے 100سالہ تاریخی جدوجہد میں مسلم امہ کی بھر پور نمائندگئی کا حق ادا کیا،مدارس، علماء اور مذہبی قوتیں ملک کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود مذہبی جماعتوں اور مدارس کو نشانہ بنایا جار ہا ہے، مدارس کا دفاع پہلے بھی کیا اور آج بھی اسلام اور اسلامی اقدار کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عالمی اجتماع اسلام دشمن قوتوں کا عالمی ایجنڈے کو زمین بوس کریگا،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی کمیٹی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مولانا فضل الرحمن صوبائی سیکرٹریٹ پشاو ر میں منعقدہو اجس میں سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی،مولانافیض محمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا امجد خان، آغا محمد ایوب شاہ،اسلم غوری، سینٹر طلحہ محمود، علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، سید اسعد مظہری، سینٹرمولانا عطاء الرحمن، ، عبدارزاق لاکھو، شمس الرحمان شمسی، مولانا عطاء الحق درویش، مفتی محمد اعجازشنواری، عبدالجلیل جان، اسحاق زاہد، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عزیز احمد، مفتی زاہد شاہ، مفتی ابرار اور عالمی اجتماع کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کے ارکان ،چاروں صوبوں کے ارکان عاملہ نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف کمیٹیوں نے عالمی اجتماع کے سلسلے میں ہونیوالے انتظامات کی رپورٹ پیش کی، مولانا عبدالغفور حیدری نے ملک بھر میں صد سالہ اجتماع کیلئے صوبائی جماعت کی طرف سے ہونیوالی سرگرمیوں اور مرکزی قائدین کے دوروں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے امیرمولانا گل نصیب ، سند ھ کے علامہ راشد محمود سومرو، پنچاب کے سید مظہر سعدی اور بلوچستان کے مولانا فیض محمد نے صوبائی سطح پر سرگرمیوں ، انتظامات، فنڈزکی ترسیل، تشہیری مہم اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا، مولانا گل نصیب خان نے عالمی اجتماع کے پنڈال میں ہونیوالے انتظامات ،سٹیج اور پنڈال کی تیاریوں ،ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی رہائش گاہوں ، طعام وقیام کے حوالہ سے کمیٹی کو آگاہ کیا، اجلاس میں بیرون مہمانوں کی آمد سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ ملکی سطح پر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطوں اور ان کی شرکت کے حوالہ سے کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گی، اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی اجتماع مسلم امہ اور عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل اور مظلوم طبقات کیلئے روشنی کی کرن ثابت ہو گا انھوں نے کہا کہ صہیونی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جمعیت علماء کے اکابرین نے 100سالہ تاریخی جدوجہد میں مسلم امہ کی بھر پور نمائندگئی کا حق ادا کیا ہے اورآج بھی اس بات پر فخر ہے کہ جمعیت مسلم امہ کی حقیقی نمائندگئی کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ مدارس، علماء اور مذہبی قوتیں ملک کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود مذہبی جماعتوں اور مدارس کو نشانہ بنایا جار ہا ہے، مدارس کا دفاع پہلے بھی کیا اور آج بھی اسلام اور اسلامی اقدار کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عالمی اجتماع اسلام دشمن قوتوں کا عالمی ایجنڈے کو زمین بوس کریگا، انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر، قبائل ،گلگت بلتستان کی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی محنت اور اخلاص کی وجہ سے آج پوری قوم میں عالمی اجتما ع کے حوالے سے جوش وجذبہ پایا جاتا ہے، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری ، اکرم خان درانی، مولانافیض محمد،مولاناگل نصیب خان ، راشد محمود سومرو، امجد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :