پانی کے تقسیم کے ادارے ارسا میں سندھ کا نمائندہ موجود ہے ، نادرن سندھ کو زیادہ پانی فراہم کیا جاتا ہے ، اس بار برف باری زیادہ ہوئی ہے ، پانی کی کمی نہیں ہوگی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

پانی کے تقسیم کے ادارے ارسا میں سندھ کا نمائندہ موجود ہے ، نادرن سندھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی محمد آصف نے کہا ہے کہ پانی کے تقسیم کے ادارے ارسا میں سندھ کا نمائندہ موجود ہے ، نادرن سندھ کو زیادہ پانی فراہم کیا جاتا ہے ، اس بار برف باری زیادہ ہوئی ہے ، پانی کی کمی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کا ضیاع کرنے سے ہم بھارت سے زیادہ خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ارسا ادارے میں سندھ کا نمائندہ موجود ہے اور نادرن سندھ کو زیادہ پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ ارسا میں اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسبار برف باری زیادہ ہوئی ہے اس لئے امید کر رہے ہیں کہ پاکستان میں پانی کی کمی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :