چوہدری نثار کا پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

چوہدری نثار کا پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے میں وزارت داخلہ کا کیا کردار رہا، ان پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں بارے وزارت داخلہ سے ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اپنے دور میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر ویزوں کی فراہمی بارے بیان کے تناظر میں وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے کردار اور دیگر پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ( ن م )