2018میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لر سکتی ہوں ، مریم نواز نے سا ڑھے تین سال عوام کے لئے سماجی منصوبوں پر کام کیا ،سماجی منصوبوں پر کام کیا ، یوتھ ،تعلیم اور صحت کیلئے مریم نواز کام کر رہی ہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

2018میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لر سکتی ہوں ، مریم نواز نے سا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لر سکتی ہوں ، مریم نواز نے سا ڑھے تین سال عوام کے لئے سماجی منصوبوں پر کام کیا ،سماجی منصوبوں پر کام کیا ، یوتھ ،تعلیم اور صحت کیلیے مریم نواز کام کر رہی ہیں۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز میں وزیراعظم نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے، حکومت کی کسی ٹرانزیکشن میں مریم نواز کا تعلق نہیں وہ 2018میں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لر سکتی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سا ڑھے تین سال میں مریم نوازنے عوام کے لئے سماجی منصوبوں پر کام کیا ، اپوزیشن مریم نواز سے خوف زدہ ہے ، پاناما لیکس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی، مریم نوازکی سیاست میں انٹری میرٹ پر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مختلف پروجیکٹز کو ڈیزائن کیا ،مریم اور حمزہ ایسے ہی ایک دوسرے کی طاقت ہیں جیسے میاں نوازشریف اور شہباز شریف ایک دوسرے کی طاقت ہیں ،ان میں کوئی خاندانی اختلاف نہیں ہیں ، حمزہ بہنوں کی طرح مریم کی عزت کرتے ہیں ۔ (ن م)