چین اورپاکستان ہرموسم کے اسٹریٹجک شراکت دارہیں، چینی وزارت خارجہ

پاک فوج کی دعوت پرچینی افواج نے پاکستان ڈے پریڈمیں حصہ لیا،سی پیک سے علاقائی امن واستحکام،ترقی کوفروغ ملے گا،سی پیک علاقائی روابط،تجارت،معیشت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے، ترجمان خواچھون اینگ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

چین اورپاکستان ہرموسم کے اسٹریٹجک شراکت دارہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چین نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے اسٹریٹجک شراکت دارہیں، پاکستانی فوج کی دعوت پرچینی افواج نے پاکستان ڈے پریڈمیں حصہ لیا،سی پیک سے علاقائی امن واستحکام،ترقی کوفروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان خواچھون اینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ سی پیک سے علاقائی امن واستحکام،ترقی کوفروغ ملے گا،اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچیں گے، سی پیک دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں طویل مدتی تعاون کانیا فریم ورک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں چینی کمپنیوں کومراعات دی گئیں جبکہ پاکستانی کمپنیوں کے تحفظات کاعلم نہیں،سی پیک سے علاقائی امن واستحکام،ترقی کوفروغ ملے گا،سی پیک علاقائی روابط،تجارت،معیشت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :