اسامہ بن لادن کوسی آئی اے ڈائریکٹرویلم لیکس اورترکی بن فیصل خطے میں لائے

اس وقت اسامہ بن لادن ہیرہ اوربعدمیں دہشت گردقراردیاگیا،آج پیپلزپارٹی والے پوچھتے ہیں اسامہ بن لادن کوکون لایاتھا،پیپلزپارٹی والے کس کی خدمت کرناچاہتے ہیں،ہم اپنے سیکیورٹی اورمفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاسابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

اسامہ بن لادن کوسی آئی اے ڈائریکٹرویلم لیکس اورترکی بن فیصل خطے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کوسی آئی اے ڈائریکٹرویلم لیکس اورترکی بن فیصل خطے میں لائے،اس وقت اسامہ بن لادن ہیرہ اوربعدمیں دہشت گردقراردیاگیا،آج پیپلزپارٹی والے پوچھتے ہیں اسامہ بن لادن کوکون لایاتھا،پیپلزپارٹی والے کس کی خدمت کرناچاہتے ہیں،ہم اپنے سیکیورٹی اورمفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنا ملبہ اٹھائے اورحقائق کونہ جھٹلائے، پیپلزپارٹی امریکیوں کیلئے جوکرتی رہی وہ سب تاریخ کاحصہ ہے،ملکی سیکیورٹی پراثراندازہونیکی کوشش تاریخ کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر کرپشن کے لزامات وہ لگارہے ہیں جوسراپا کرپشن ہیں،آصف زرداری سرسے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،کرپشن اورکمیشنوں کے اسکینڈل سامنے آہے ہیں،سابق حکومت کیاسکینڈل بے نقاب ہورہے ہیں،ہمیں الزام تراشی سیکوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراسرارسیکڑوں افرادکوویزے جاری ہوئے،انکوائری ہوگی،پیپلزپارٹی بتائے مشکوک افرادکی پاکستان آمدکے مقاصدکیاتھے،کن اختیارات کے تحت انہیں ویزے جاری کیے گئے۔