وزیراعلیٰ سندھ کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شریک ہونے والے بچوں کے والدین کو خط لکھنے کا فیصلہ
امتحانات کے دوران موبائل فونز، سہولت کاروں اور فوٹو کاپی مشینوں پر پابندی عائد کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
جمعہ 24 مارچ 2017 22:20
(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر ، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، نوید کامران بلوچ، سیکریٹری تعلیم عبدالعزیز عقیلی، تمام ایجوکیشنل بورڈز کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ انٹر میڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات ایک اچھے ماحول میں ہوں اور چیٹنگ کو روکنے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔ سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ نوید شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں سات بورڈز ہیں جس میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای ) لاڑکانہ ، بی آئی ایس ای سکھر ، بی آئی ایس ای شہید بینظیر آباد ،بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (بی ایس ای) کراچی، بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن (بی آ ئی ای) کراچی، بی آئی ایس ای حیدرآباد اور بی آئی ایس ای میرپورخاص شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں 28 مارچ 2017ء سے ایس ایس سی کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جوکہ 8 اپریل 2017ء کو ختم ہوں گے جبکہ ایچ ایس ای کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے اور 15 مئی کو ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 685672 امیدوار شریک ہوں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات میں 504907 شریک ہوں گے۔ نوید شیخ نے کہاکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے کراچی میں 330 مراکز قائم کئے گئے ہیں، حیدر آباد میں 227، سکھر میں 211، لاڑکانہ میں 135 اور میرپورخاص میں 128 مراکز قائم کئے گئے ہیں، اسی طرح XI اور XII کی جماعت کے لئے کراچی میں 112 مراکز، حیدر آباد میں120، سکھر میں 110، لاڑکانہ میں 91 اور میرپورخاص میں 6 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو مزید بتایا گیا کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کراچی میں212427 طلباء جن میں99660 بوائز اور 112767لڑکیاں 28مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات میں شریک ہوں گے۔ ان 212427 طلباء میں 15875 پرائیویٹ اور 87480 سرکاری طلباء XI جماعت کے لئے جبکہ کلاس XII کے لئے 17204 طلباء پرائیویٹ اور 91868 سرکاری اسکولوں سے ہوں گے۔ بورڈ نے صبح کی شفٹ میں 112 مراکز قائم کئے ہیں اور شام میں 100 مراکز قائم کئے ہیں ۔ ان میں سے صبح کی شفٹ میں 29 مراکز کو اور شام کی شفٹ میں26 مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی مراکز میں تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں، موبائل فونز پر پابندی لگائیں اور موبائل فونز کے سگنلز کو جام کرنے کے لئے جیمرز لگائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران امیدواروں کے سہولت کاروں اور فوٹو کاپی مشینوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ بورڈ اس کا ذمہ دار ہو گا اور اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ میں یہ مشورہ دوں گا کہ آپ اپنے نظام کو فول پروف بنائیں تاکہ امتحانی پرچوں کی بروقت اور مناسب طریقے سے تقسیم کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کسی بھی انٹرنل یا ایکسٹرنل یا انویجیلیٹر امتحانات میں چیٹنگ یا دیگر ذرائع میں ملوث پایا گیا تو وہ اسے ٹرمینیٹ کر دیں گے۔ انہوںنے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ انٹرنل اور ایکسٹرنل اور سپر وائیزز کی فہرست بمعہ ان کے رابطے کے نمبرز کے ساتھ انہیں بھیجیں تاکہ وہ یا ان کا سیکریٹریٹ ان کے ساتھ رابطہ کر سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ کی-الیکٹرک ، حیسکو اور سیسکو سے رابطہ کریں کہ وہ امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ میں یہ تجویز دوں گا کہ رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بھی کم کیا جائے تاکہ طلباء اپنے امتحانات کی اچھے طریقے سے تیاری کر سکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ والدین کو انگریزی، اردو اور سندھی میں ایک کھلا خط لکھا جائے اور اسے بڑے اخبارات میں شائع کیا جائے اور اسے سو شل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیا جائے جس میں والدین پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بات کی تربیت دیں کہ وہ امتحانات میں نقل اور دیگر ذرائع کے استعمال سے گریز کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بورڈ ز کے تمام چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات سے بے ضابطگیوں اور مسائل کے خاتمے کے لئے اسٹڈی کریں اور انہیں مزید سہل ، شفاف اور فل پروف بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ میں اساتذہ کے استعداد کار اور ان کی تدریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہوں تاکہ اساتذہ اسکولوں اور امتحانات میں نئے طور طریقے اپنائیں۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.