پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف ہوٹلوں کو نوٹسز جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 22:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے بھاٹہ روڈ چوک پنڈوری ،کلر سیداں، مری روڈ، ڈھوک کالا خان، اصغر مال چوک،وارث خان ، ڈھوک فرمان علی ،فضل ٹاؤن اورمسلم ٹاؤن میں چاند جنرل سٹور، المدینہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،بسملہ اللہ ریسٹورنٹ،افغان لوگر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،مطلوب پکوان سنٹر،ملک آئس کریم، ذائدہ فاروقیہ جنرل سٹور، شہریار سویٹس اینڈ بیکرز، امیر سموسہ سنٹر، اشیخ بریانی اینڈ جنرل سٹور، پپو جی لیمن سوڈا اینڈ ریفریشمنٹ سنٹر، ماشأ اللہ ریسٹورنٹ، یاسین پان شاپ، منیر جی ریفریشمنٹ سنٹر، آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز، جاوید سموسہ سنٹر، المصطفی جنرل سٹور، راجہ جنرل سٹور، پومی ریفریشمنٹ سنٹر، نور خٹک جنرل سٹور، راجہ عبدالکریم جنرل سٹور، نیو ریحان ٹریڈرز، العابد جنرل سٹور، پرنس سویٹس اینڈ بیکرز،شیوال ڈیری گجر ملک شاپ، پیراڈائز بیکرز، المعراف بیکرزاینڈ سویٹس ،فخر ہزار ہ ملک شاپ، علی اکبر بیکرز اینڈ سویٹس، اعوان ملک شاپ، دربار ہوٹل اور پاک کشمیر ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹس دئیے اور عباسی ہوٹل کو کچن میں گندگی، اشیأ خوراک پرنامکمل لیبلنگ، ناقص سیوریج سسٹم، اشیأ خوراک زمین پر رکھنے اور نہ ڈھاپنے ،فرش پر چکناہٹ ، ملازمین کا دوران کام دستانے اور ہیڈ کور استعمال نہ کرنے اورذاتی صفائی کا حیال نہ رکھنے کی بنا پر پر 2500 جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :