مری سے مختلف روٹوںپر ٹرانسپورٹروں کامسافروں سے من مانے کرائیکی وصولی کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 22:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) مری سے مختلف روٹوںپر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹروں نے من مانے کرایوںکی وصولی کا سلسلہ جاری رکھا ہے مگر سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے عملے نے اس بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،مری سے پنڈی او ردیگر مختلف روٹوں پر سفر کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کسی گاڑی کے پاس کوئی کرایہ نامہ نہ ہے سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق مری سے پنڈی کا کرایہ ساٹھ روپے سے ستر روپے بنتا ہے مگر مسافروں سے 100روپیہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے دیگر روٹوںکے بھی یہی حالات ہیں مگرکرایہ نامہ کے مطابق کرائے وصول کرنے کے لیے کوئی ٹرانسپورٹر تیار نہیں ہے ایسے میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس مری کا عملہ مکمل طو رپر خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں،دوسری طرف ڈی ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے سرکل مری میںتما م وارڈنز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ بغیر روٹ پرمٹ ، اوور لوڈنگ اوور چارجنگ پبلک سروس گاڑیوںکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میںلائی جائے ۔ سرکل مری میں بغیر روٹ پرمٹ ، اوور لوڈنگ اوور چارجنگ پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر تے ہوئے بلا امتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :