اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیشن 2017-18کا پہلا اجلاس آج سے شروع ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیشن 2017-18کا پہلا اجلاس آج25مارچ سے شروع ہوگا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ صلاح الدین مہر کی قیادت میں شروع ہونے والے اس اہم اجلاس میں سیکرٹری صوبہ اسدعلی مغیری،صدر بزم ساتھی شاہ رخ سلیم کے علاوہ صوبے کے تمام ناظمین ِ مقامات وڈویژنز شرکت کریں گے نومنتخب اراکین شوریٰ کا اعلان و حلف براداری کے علاوہ پورے سال کی پلاننگ کی جائے گی سیشن کے پہلے شوریٰ کے اجلاس میں مختلف کمیٹیاں اپنی تجاویز پیش کریں گی ،جن کی روشنی میں تنظیمی ،تعلیمی ،اور تربیتی امور پر مشتمل خصوصی فیصلے کیے جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :