چینی وزارت خارجہ نے سی پیک منصوبے کیلئے چینی کمپنیوں کو پاکستانی کمپنیوں پر ترجیح دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 22:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) چینی وزارت خارجہ نے سی پیک منصوبے کیلئے چینی کمپنیوں کو پاکستانی کمپنیوں پر ترجیح دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک میں چینی کمپنیوں کو مراعات دیے جانے کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کے تحفظات کا علم نہیں ہے۔ اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کےعوام کو فوائد پہنچیں گے۔ سی پیک دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں طویل مدتی تعاون کا نیا فریم ورک ہے۔ جبکہ یہ منصوبہ روابط، تجارت اور معیشت کے فروغ کے لیےانتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :