شیخ زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں کھیلوں کے سالانہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:56

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے ہفتہ برائے غیر نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں کھیلوں کے سالانہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس اور پرنسپل شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تھے۔

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر معید اقبال قریشی(سپورٹس پریزیڈنٹ)، ڈاکٹر ہارون جاوید مجید(سپورٹس وائس پریزیڈنٹ)،پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شہزاد عالم، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل، پروفیسرعبد الشکور، ڈاکٹر عائشہ ہمایوں(رجسٹرار)، ڈاکٹر عمران انور، ڈاکٹر پرویز اقبال، ڈاکٹر واصف سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیاجس میں 100،200 اور 400 میٹر ریس، ریلے ، رسہ کشی، فٹبال پلنٹیز سمیت دیگر کھیل شامل تھے جبکہ گرائونڈ میں کھانے کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جس سے طلبہ و طالبات کھیلوں کے ساتھ مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںاسی سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے نمایاں کار گردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں میڈل، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے ۔