لاہور،شیخ زاید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام قرار داد پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 22:52

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، لاہور کے زیر اہتمام 23مارچ 1940 قرار داد پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور و پرنسپل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرار داد پاکستان علیحدہ مسلم ملک کے حصول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں قرار داد پاکستان کے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اور شبانہ روز محنت و دیانت داری سے کام کرکے پاکستان کو عظیم تر بنانا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو یہ دن ضرور منانا چاہئے تاکہ انکے اندر حب الو طنی کا جذبہ پیدا ہو سکے اور یہ کلچر ہمارے ادارے میں پروان چڑھ سکے ، ادارے کلچر سے بنتے ہیں اینٹوں اور عمارتوں سے نہیں۔تقریب میں شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کے فیکلٹی ممبران ، شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات سمیت انتظامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :