حکومت پنجاب میں فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 مارچ 2017 22:52

خانیوال۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتدہ کرام بچوں کی داخلہ مہم کے حدف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں انہوں نے یہ بات محکمہ تعلیم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افتخار علی‘سی ای او تعلیم اشفاق گجر سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے افسران تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی پنجاب روڈ میپ برائے تعلیم کے سو فیصد اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اساتذہ کرام اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تعلیم سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کا تعمیراتی کام بھی جلد مکمل کیا جائے اور کام میں اینٹوں سمیت دیگر مٹیریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :