چنیوٹ،زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھانجی کو قتل کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:52

چنیوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھانجی کو قتل کردیا ، تفصیل کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر151ماہو کے رہائشی اعجاز احمد سلوترا کا اپنے چھوٹے بھائی سرفراز کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا،اس سلسلہ میں جمعہ کو دونوں بھائیوںکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تو سرفراز نے اپنے دو ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گھر بلالیا اور بات ہاتھ پائی تک جاپہنچی جس پر ان کی بھانجی صاحب بی بی اور کوثر بی بی بیچ بچائو کرانے لگیں تو اعجاز نے غصے میں آکر فائرنگ کرکے سرفراز اور صاحب بی کو قتل کر دیا جبکہ کو ثر بی بی زخمی ہوگئی جسے ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ڈی پی او مستنصرفیروز اور ڈی ایس پی اللہ دتہ نے موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں جبکہ نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :