چنیوٹ،عظمت تاجدار صداقت کانفرنس

جمعہ 24 مارچ 2017 22:51

چنیوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)جاں نثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں عظمت تاجدار صداقت کانفرنس بسلسلہ سید نا حضرت ابوبکر صدیق ؓ منعقد ہوئی جس سے جماعت اہل سنت کے عظیم رہنما مفتی علامہ امتیاز احمد حقانی، علامہ مفتی تصور عباس صدیقی، علامہ انعام احمد سیالوی، سید عاطف شفیق شاہ اور دیگر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہٴ رسول ﷺسیدنا ابوبکر صدیق ؓکا عہد خلافت تاریخ اسلام میں درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے، مقررین نے کہا کہ آپ کی پاکیزہ زندگی امت مسلمہ کیلئے مینارہ ٴ نور ہے ،آپ سچے عاشق رسول ﷺ اور فنافی الرسول کے عظیم منصب پر فائز تھے، انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔