ہرطرح کے حالات کاسامناکرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں جائیں گے۔آصف علی زرداری

جمعہ 24 مارچ 2017 22:51

ہرطرح کے حالات کاسامناکرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں جائیں گے۔آصف علی ..
ملتان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں جانے کیلئے ہروقت تیارہیں خواہ الیکشن جب بھی ہوں۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم پنجاب بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

آصف علی زرداری نے حامد سعید کاظمی پر الزام لگانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حامد سعید کاظمی اللہ کے فضل سے الزامات سے بری ہوکر رہا ہوئے ہیں۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انہوں نے اپنی ایک سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھنے کی وجہ سے ثابت کردیا کہ وہ ایک سیاسی جج تھے۔انہوں نے اپنے دوستوں کو کہا تھا کہ افتخار چوہدری کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی بات نہ کریں۔

(جاری ہے)

اب وہی دوست اس چیز کو مانتے ہیں کہ افتخار چوہدری ایک سیاسی جج تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دعوی کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے کلین سویپ کرے گی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حسین حقانی کو قواعد وضوابط کومدنظر رکھ کر ویزے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم نان ایشو کو ایشو بنایا جا رہاہے۔ حکومت چاہے تو اس معاملے کی تحقیقات کرالی جائے۔

متعلقہ عنوان :