چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح ، راولپنڈی کو سرسبز بنانے کا عزم

جمعہ 24 مارچ 2017 22:51

راولپنڈی24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام نواز شریف پارک میں شجرکاری مہم کا افتتاح ہوا۔ ایم این اے و چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لارڈ میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان،محمد حنیف عباسی ، حاجی پرویز خان ، شکیل اعوان، چوہدری ایاز، ایم ۔

پی۔اے ملک افتخار سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ، چیئر مین RWMCراجہ حنیف ایڈووکیٹ، ٹیکنو کریٹ جاوید مغل، پیر زادہ راحت قدوسی، ڈاکٹر جمال ناصر اوردیگر مقامی سیاسی قیادت نے اس مہم میں شرکت کی ۔اس کے علاوہ ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے راولپنڈی ڈاکٹرملک عابد محمود ، اور دیگر جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے کہا کہ درخت ہمارا آج ہیں جو ہم نے اپنے کل کے لیے لگانے ہیں پاکستان سرسبز ہی اچھا لگتا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے ملک میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پی ایچ اے راولپنڈی اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہا ہے اور آئندہ بھی لاتا رہے گا۔ اس موقع پر تمام سیاسی قیادت نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔