پولیس نے حیدر آباد کی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کے اغوا کا دعوی مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

پولیس نے حیدر آباد کی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کے اغوا کا دعوی مسترد ..
حیدر آباد  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) پولیس نے حیدر آباد کی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کے اغوا کا دعوی مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے نورین کے اغوا کا دعوی مسترد کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نورین خود لاہور گئی اور اس حوالے سے اس کی روانگی کی ویڈیو فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :