صوفیاء کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا پیغام ہیں‘ ریاض حسین پیرزادہ
جمعہ 24 مارچ 2017 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے کلچر کو تبدیل کیا گیا اور صوفی ازم کو نصاب سے الگ کیا گیا جس کا نتیجہ انتہاء پسندی کی شکل میں نکلا، ہمیں اپنے طرز عمل سے ان تعلیمات کو عام کرنا ہے اور اس کلچر کے بگاڑ کو ختم کرنا ہے۔
تقریب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین سیّد مہدی رضا شاہ سبزواری نے خطاب میں کہا کہ برصغیر میں اسلام کی تعلیمات کو صوفیاء کرام نے عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم سے دوری نے ہمارے معاشرہ کو انتہاء پسندی اور نفرت کے تحفے دیئے۔ انہوں نے بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کے فروغ کیلئے صوفی ازم کی تعلیمات سے آئندہ نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اپنے خطاب میں صوفی کونسل کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور درگاہ لعل شہباز قلندر کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ سینئر صحافی فوزیہ شاہد نے کہا کہ صوفیاء کرام نے قیام پاکستان سے قبل ہی امن، محبت، اخوت اور رواداری کا بیانیہ طے کر دیا تھا اور آج ہم سب کی بالخصوص درگاہوں کے متولیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بیانیہ کو عام کریں تاکہ ملک امن کا گہوارہ بنے اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات مل سکے۔ کانفرنس سے سینئر صحافیوں اور صوفی ازم سے وابستہ سینئر سکالرز نے بھی خطاب کیا اور 25 ویں قومی صوفی ازم کانفرنس کے انعقاد پر شاہ عبدالطیف سوشل اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔ شرکاء نے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کے اعزاز میں منعقدہ ہولی کی تقریب کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.