حکومت تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات مہیا کرنے پر توجہ دے رہی ہے، رضا علی گیلانی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:48

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات مہیا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے لاہور میں امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو کو اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی،صوبائی وزیر نے حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستانی آبادی کا 60فیصد ہیں جنہیں تعلیم کے ذریعے فیوچر لیڈر کے طور پر ابھرنے کی تربیت دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کی بھی بہترین سہولیات مہیا ہوں، اس مقصد کیلئے آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے تربیتی اکیڈمیاں قائم اورسرکاری جامعات میں پرووائس چانسلرز بھی لگائے جائیں گے تا کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کا معیار مزید بہتر ہو،انہوں نے بتایا کہ لاہور نالج پارک کے قیام سے پاکستانی طالبعلموں کو انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :