گوجرانوالہ میں ملازم بچہ چھت سے گر کر جا ں بحق

جمعہ 24 مارچ 2017 22:48

گوجرانوالہ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میں گھریلو ملازم بچہ چھت سے گر کر جا ں بحق ہو گیا ، پو لیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاتھیڑی سا نسی کا رہا ئشی 7 سالہ بچہ حبیب گلشن آباد میں شیخ قیصر کے گھر میں ملازم تھا ،حبیب چھت سے نیچے گر نے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا ررہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ورثا ء نے الزام عا ئد کیا ہے کہ انہوں نے شیخ قیصر سے تین ہزار روپے ما نگے تھے اسی پر طیش میں آکر اس نے حبیب کو چھت سے پھینک کر قتل کر دیا ہے تاہم تھا نہ با غبا نپورہ پو لیس نے بچے کی نعش کو پو سٹما رٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔