نجی سکول کے ٹیچر نے شرارتیں کر نے پر ڈنڈے مارکرطالبعلم کا سر پھا ڑ ڈالا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:48

گوجرانوالہ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میں نجی سکول ٹیچر نے کلاس میں شرارتیں کر نے پر طالبعلم کو ڈنڈوں سے وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا تے ہو ئے سر پھا ڑ ڈالاکھیالی کے علاقے میں نجی سکول ٹیچر نعیم ارشد نے کلاس میں شرارتیں کر نے پر نہم کلاس کے طا لبعلم ذیشان کو ڈنڈوں کے سا تھ بد ترین تشدد کا نشا نہ بنا یا اس دوران ڈنڈا سر میں لگنے سے طا لبعلم کا سر پھٹ گیا جس پر سکول انتظا میہ نے طا لبعلم کو مقا می ڈاکٹر سے طبی امداد دلوائی تاہم واقعہ کی اطلا ع ملنے پر طالبعلم کے والد محمد انور سکول پہنچے تو ٹیچر غا ئب ہو گیا اس حوالے سے تھا نہ کھیا لی کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابھی تک طا لبعلم پر ٹیچر کے تشدد پر کا روائی کیلئے درخواست مو صول نہیں ہو ئی ورثا ء کی جا نب سے پو لیس کے سا تھ رجو ع کر نے پر قا نو ن کے مطا بق کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔