گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر نو بیا ہتا بہن کو زہر دیدیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

گوجرانوالہ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میںغیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر نو بیا ہتا بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم گرفتارسول لائن کے علاقہ فتومنڈمیں غیرت کے نام پر بھائی سجا ول نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بہن ثمینہ کو زہریلی گولیاں کھلادیں جس سے اسکی حالت تشویشناک ہو گئی جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی کی پانچ روزقبل ثاقب سے شادی ہوئی تھی جو میکے آئی اور واپس سسرال جا نے سے انکا ری تھی اس وجہ سے بھائی سجاول کوبہن کے کردار پر شک تھاجس پر اس نے سسرالیوں کے سا تھ ملکر ثمینہ کوزہر دے دیا ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔