افسران حکومتی واجبات کی سو فیصد ریکوری یقینی بنانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں،اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

گوجرانوالہ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے میوٹیشن،کھیوٹ ایشوز اور ریونیو ریکوری سمیت دیگر امو ر کے جائزہ کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران حکومتی واجبات کی سو فیصد ریکوری یقینی بنانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ کھیوٹ اور میوٹیشن کے جو مسائل زمینوں کے ریکارڈ کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کے لیے جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے تاکہ ہر علاقے کے شہری سہولت مراکز پر زمینوںکے معاملات کی سہولت حاصل کر سکیں۔اجلاس میں ریونیو افسران کو حکومتی واجبات کی وصولی آڈٹ پیراز اور دیگر ریونیو معاملات کی بہتری کے لیے ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :