ڈپٹی کمشنرکاٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کا دورہ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

سیالکوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کے معیار اور صفائی وستھرائی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، اے سی سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ، ڈی ڈی او ہیلتھ سمبڑیال ڈاکٹر رزاق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے او پی ڈی ، وارڈ ، فارمیسی اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر رکھا جائے اور ہسپتال ویسٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ٹھکانے لگایا جائے بعد ازاں ڈی سی نے گورنمنٹ اسلامیہ سکول سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور امتحانی مراکز کی انسپکشن کی ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق، ڈی ایم او عامر رضا بھی موجود تھے۔