بے ہنگم ٹر یفک کی بڑی وجہ چنگ چی رکشہ کی بھر ما ر ہے،میئرسیالکوٹ

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

سیالکوٹ۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)مئیر میو نسپل کا رپو ریشن تو حید اختر چو ہد ری نے کہاکہ شہر میں بے ہنگم ٹر یفک کی ایک بڑی وجہ چنگ چی رکشہ کی بھر ما ر ہے ۔جنہو ں نے شہر کے تما م اہم چوراہو ں پر یلغا ر کی ہو تی ہے اور ٹریفک کی روانی میں رکا وٹ کا با عث بنتے ہیں70%چنگ چی رکشہ نا با لغ بچے چلا رہے ہیںجو حا دثات کا سبب بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار مئیر آف سیا لکوٹ نے اپنے دفتر میںٹر یفک کے نظا م کی بہتر ی کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران خطا ب کر تے ہو ئے کیاجس میں ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فیصل شہزاد،سیکر ٹر ی ریجنل ٹرانسپو رٹ اٹھا رٹی مظفر حیا ت،ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ پو لیس (ٹر یفک) ملک نو ید ،چیف آٖفیسر محمد ظفر قر یشی اور میاں محمد اشفاق چئیر مین یو نین کو نسل مبا رکپو رہ نے شر کت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ فی الفور غیر رجسٹر ڈ چنگچی کو بند کردیا جا ئے تا کہ شہر میںٹر یفک کے بڑ ھتے ہو ئے دبا ئو کو کسی حد تک کم کیا جاسکے شہر کے تما م اہم چو راہوں پر ٹر یفک پولیس کے ساتھ میو نسپل کار پوریشن کا تہہ با زاری عملہ بھی مو جو د رہے گاجو تجا وز کنند گا ن کے خلاف فو ری ایکشن کرے گا اور مو قع پر ہی بھا ری جر ما نے بھی عائدکئے جائیں گے۔