فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں،مختلف جرائم میں ملوث 67افراد گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں،مختلف جرائم میں ملوث 67افراد گرفتار
فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی07عددپسٹل ، 02 عدد رائفل، 01 عدد کلاشنکوف، 01 عدد بندوق، 01 عدد ریوالور برآمد قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب48اشتہاری مجرمان اور19ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر لیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس 2.295 کلوگرام اور95لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :