فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون، منشیات برآمد، 2افراد گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 22:46

فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون، منشیات برآمد، 2افراد گرفتار
فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) تھانہ سول لائن اور نشاط آباد پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان عامر اور نوروز گُل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2.080کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے ٹھنڈی کھوئی چوک سے ملزم عامر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1030گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجب کہ تھانہ نشاط آباد پولیس نے سیم پل سے ملزم نوروز گُل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1050گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :