جی سی یونیورسٹی میں دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 22:44

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)شعبہ تاریخ و علوم پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیرِ اہتمام 2روزہ ورکشاپ بعنوان’’سوشل سائنسسزمیںتحقیق کے طریقے‘‘صوفی برکت ہال میں منعقد ہوئی۔جس کے پہلے روز تین سیشن منعقد ہوئے پہلے سیشن میں سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہارون نے ریسرچ میں لائبریری کے استعمال پر تفصیلی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیشن میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر فراز انجم نے شرکاء کو ریسرچ کے قوائد و ضوابط سے آگاہی فراہم کی۔ آخری سیشن میںاین آئی ایچ آر سی سے آئے ہوئے اختر بودلہ نے ریسرچ پیپر لکھنے کے طریقہ کار بتائے۔ سیمینار کے آخر میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دوسرے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سیمینار کی صدارت کریں گے اور شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کریں گے۔