جمعیت علماء اسلام حق و صداقت کے علم کو بلند کرتے ہوئے تاریخ قیام کے سوسال مکمل کئے ہیں، میر یونس عزیز زہری

جمعہ 24 مارچ 2017 22:35

خضدار۔24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے لوگوں کا تابناک مستقبل جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہے، اس لئے جھالاوان کے قبائلی سیاسی شخصیات جمعیت علماء اسلام میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام حق و صداقت کے علم کو بلند کرتے ہوئے اپنی تاریخ قیام کے سوسال مکمل کیے ہیں۔ ہم اپنی تاریخ کی لازوال قربانیوں سے پشاور میں منعقد ہونے والے اجتماع میں پوری دنیا کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری ،جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، ضلعی رہنمامولانا عنایت اللہ رودینی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما رئیس محمد اکبر گنگو ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما وڈیرہ غلام مصطفے ٰ موسیانی و دیگر نے خضدار میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علی حسن زہری ، امان اللہ زہری ،عبد السلام باریجو ، عبد الوہاب ، زہری ، عبد الواحد زہری اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :