ذوالفقار احمد کو پی ٹی وی ڈائریکٹر پروگرا مز مقرر کر دیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 22:32

ذوالفقار احمد کو پی ٹی وی ڈائریکٹر پروگرا مز مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پی ٹی وی اسلام آبادسنٹر (ہوم) کے جنرل منیجر ذولفقار احمد کوپاکستان ٹیلی وژن کا ڈائریکٹر پروگرا مز مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے کنٹرولر پروگرامز پی ٹی ہیڈکواٹر اور جنرل منیجر پی ٹی وی لاہورسنٹر کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں ان کا شمار پی ٹی وی کے قابل اور محنتی پروڈیوسر ز میں کیا جاتا ہے انہوں نے پی ٹی وی ناظرین کے لیے اجالوں کا سفر ،ہم دونوں اسٹیج شو ، سونیا کی گڑیا اورمارننگ شوز کے علاوہ بے شمارپروگرامز بنائے ہیں ۔

راولپنڈی /اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ذوالفقار احمد کی ڈائریکٹر پروگرامز تعیناتی کوخوش عین قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پی ٹی وی سے زیادہ سے زیادہ پروگراموں کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا